کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا،وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں11نکاتی ایجنڈ ے پر غورکیاجائیگا۔ ای سی سی اجلاس میں پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے اجرا کیلئے 1 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کی منظوری دی جائیگی،پاکستان انفرا اسٹرکچرڈیویلپمنٹ کمپنی کیلئے1ارب88کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری متوقع ہے،وزارت اطلاعات کے ڈیجیٹل انیشیٹیو منصوبے کیلئے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے کے فنڈزکی منظوری کا امکان ہے۔ایف بی آرکے تحت پرال کی تنظیم نو سے متعلق سمری ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے،ایس آئی ایف سی کیلیے52 کروڑ 37 لاکھ روپیکی ترقیاتی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم کے زرعی پیکج کے تحت زرعی ترقیاتی بینک کیبقایاجات کی منظوری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کیلئے سبسڈی کی بنیادپرگندم کی قیمت معقول بنانے کے جامع پلان پرغورہوگا،درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مدمیں وزارت تجارت کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے،نجی ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے طورپرسیاہ ڈک کاپرپراجیکٹ کی سمری پرغورہوگا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی