
عمان میں لوبان کے درختوں کو بچانے کا حکومتی منصوبہ
خلیجی ملک عمان میں حکام لوبان کے قیمتی درختوں کو بچانے کے لیے انہیں ایک سے دوسرے جگہ منتقل کرنے میں مصروف ہیں اور اب تک درجنوں درختوں کو منتقل کیا جا چکا ہے۔لوبان کو عمان کے مقامی لوگ سفید سونا بھی کہتے ہیں، وہاں وادی داوکہ میں دنیا کے سب سے بڑے اور زیادہ لوبان کے درخت موجود ہیں۔مذکورہ وادی میں تقریبا 5,000 لوبان کے درخت موجود ہیں، ان درختوں سے نکلنے والا رس خوشبوں، جلد کی دیکھ بھال اور روایتی علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے۔لوبان کے درختوں سے نکلنے والا رس خشک ہونے کے بعد گوندھ کی شکل اختیار کرلیتا ہے، جسے دنیا بھر میں بھیجا جاتا ہے۔لوہبان نہ صرف خوشبو کے لیے بلکہ روایتی علاج اور مذہبی رسومات کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس کی سب سے اعلی قسم ہلکے سبز رنگ کی ہوتی ہے۔عمان کے مقامی لوگ لوبان کو سونے سے بھی زیادہ قیمتی سمجھتے ہیں جب کہ عمان کی مشہور پرفیوم کمپنی ایمواج اس رس سے مہنگی خوشبوئیں بناتی ہے، جن کی ایک بوتل کی قیمت ہزاروں ڈالر تک ہو سکتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ لوبان کا کاروبار ہزاروں سال پہلے شروع ہوا تھا اور یہ مصر، یونان، روم اور چین تک پھیلا ہوا تھا۔
عمان کی وادی داوکہ سال 2000 سے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے اور مقامی ماہرین کے مطابق کسی زمانے میں لوبان کے ذخائر کی قیمت آج کے تیل جتنی تھی۔لوبان کا رس ہاتھ سے جمع کیا جاتا ہے، درخت کی چھال کو کاٹ کر رس نکالا جاتا ہے، جو چند دنوں میں سخت ہوکر گوندھ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔اس عمل میں بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے کیونکہ درخت کو نقصان پہنچانا خطرناک ہو سکتا ہے، اگر درخت کو نقصان ہوا تو اس سے دوبارہ لوبان حاصل کرنا مشکل بن جاتا ہے۔اب عمانی حکام مقامی کمپنی ایمواج کے ساتھ مل کر وادی داوکہ کے لوبیان کے درختوں کو محفوظ بنانے پر کام کر رہی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کمپنی اور حکام مشترکہ طور پر اب صرف درخت کے پانچویں حصے سے رس جمع کرتے ہیں تاکہ درخت محفوظ رہیں، علاوہ ازیں درختوں کو دوسری محفوظ جگہ پر بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔وادی داوکہ میں درختوں کی نگرانی پر مامور عہدیدار محمد فرج استنبولی کے مطابق سڑکیں تعمیر کرنے سمیت دیگر تعمیراتی منصوبوں سے لوبان کے درختوں کو خطرہ ہے، اس لیے ان درختوں کو وادی سے منتقل کیا جا رہا ہے اور اب تک 600 درخت منتقل کیے جا چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!