افغان کرکٹ بورڈ نے کوچ جوناتھن ٹروٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

افغان کرکٹ بورڈ نے کوچ جوناتھن ٹروٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے سابق بلے باز جوناتھن ٹروٹ آئندہ سال فروری۔مارچ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے 44 سالہ جوناتھن ٹروٹ نے 2022 میں افغانستان کی کوچنگ سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں افغان ٹیم نے گزشتہ سال پہلی بار کسی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ٹروٹ نے اپنے بیان میں کہا، افغان ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی۔ میں نے ان کھلاڑیوں کے جذبے، استقامت اور عظمت حاصل کرنے کی خواہش کو قریب سے دیکھا ہے۔ ہم نے مل کر جو کچھ حاصل کیا، اس پر مجھے فخر ہے، اور میں ہمیشہ افغان کرکٹ کا حامی رہوں گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹروٹ کے دور میں ٹیم نے اپنی تاریخ کے کچھ یادگار لمحات منائے۔چیئرمین میر واعظ اشرف نے کہا، ٹروٹ کی کوششوں نے افغان کرکٹ کی ترقی کے ایک نہایت اہم مرحلے میں بھرپور کردار ادا کیا۔اے سی بی کے مطابق، نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا عمل ورلڈ کپ کے بعد شروع کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From