ایران جنگ میں آدھے سے زائد اہداف حاصل کر لیے،نیتن یاہو

ایران جنگ میں آدھے سے زائد اہداف حاصل کر لیے،نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں آدھے سے زیادہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ایران سے جنگ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر آدھا راستہ طے کر چکے ہیں، لیکن میں اس بارے میں کوئی شیڈول نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ اپنے مشن کے آدھے سے زائد اہداف حاصل کر چکے ہیں لیکن اس مشن کو پورا ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔نیتن یاہو نے کہا کہ ایران جنگ میں پاسدارانِ انقلاب کے ہزاروں ارکان کو ہلاک کرنے سمیت کئی اہداف حاصل کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے جوہری پروگرام اور ہتھیاروں کی صنعت کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ ایرانی حکومت گر جائے گی، لیکن ابھی ہم صرف ان کی فوجی، میزائل اور جوہری صلاحیت کو کم کر کے انہیں اندر سے کمزور کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

Comment / Reply From