
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال؛ صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
ایس آئی ایف سی کے قیام کے دوسرے سال میں ملک میں صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔دوسرے سال میں بی وائی ڈی(بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے جب کہ ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم ہوا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔اسی طرح پاکستانی اسٹارٹ اپ بک میکی سعودی عرب میں توسیع، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستانی سیاحتی ٹیکنالوجی کے عالمی سفر کا آغاز ہے۔ ادھر گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاسز کی بحالی کے ساتھ گرین ٹورازم کے تحت 4000 روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ میں کینجھر، گورکھ ہلز جیسے مقامات پر نجی شراکت داری سے سیاحتی ترقی کی نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں جب کہ جی سی سی سمیت 126 ممالک کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت، سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ میں بڑی پیش رفت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ایس آئی ایف سی کے دو سال کے دوران پی آئی اے کی نجکاری میں 7 بین الاقوامی کمپنیوں کی دلچسپی، سروسز میں بہتری اور آمدنی میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اسی طرح ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے لیے جی ٹو جی ماڈل کی منظوری بھی کامیابیوں میں شامل ہے۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی آٹ سورسنگ کی تیاری، عالمی معیار کی سروسز کی جانب پیش رفت کا سلسلہ بھی ان ہی کامیابیوں کی کڑی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے شفافیت، بروقت فیصلوں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے ذریعے ترقی کو نئی سمت دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!