اکتوبر میں یوریا کی فروخت میں سال بہ سال 2 فیصد، ماہ بہ ماہ 18 فیصد کمی
ملک میں اکتوبر میں یوریا کی فروخت 3 لاکھ 51 ہزار ٹن رہی، جو سال بہ سال کے لحاظ سے 2 فیصد اور ماہ بہ ماہ کے لحاظ سے 18 فیصد کم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران یوریا کی مجموعی کھپت 45 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 49 لاکھ 30 ہزار ٹن کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے، اس کمی کی بنیادی وجہ زرعی معیشت کی کمزوری بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یوریا کے ذخائر میں بھی اضافہ دیکھا گیا، اکتوبر کے اختتام پر ذخیرہ 14 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ گیا، جو ستمبر میں 11 لاکھ 50 ہزار ٹن تھا۔دوسری جانب اکتوبر میں ڈی اے پی کی فروخت ایک لاکھ 40 ہزار ٹن رہی، جو سال بہ سال 55 فیصد کمی جبکہ ماہ بہ ماہ 44 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، جس کی وجہ موسمی طلب بتائی گئی ہے۔2025 کے ابتدائی 10 مہینوں میں ڈی اے پی کی مجموعی کھپت 9 لاکھ 36 ہزار ٹن رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہے۔اکتوبر میں ڈی اے پی کا اختتامی ذخیرہ 4 لاکھ 8 ہزار ٹن رہا، جو ستمبر کے 3 لاکھ 92 ہزار ٹن اور گزشتہ سال کے 3 لاکھ 7 ہزار ٹن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
