فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوکے کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا

فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوکے کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا

فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوکے نوجوان صارفین کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئے انداز میں متعارف کرایا ہے۔میٹا کے مطابق اب فیس بک پروفائلز پر ایک نیا بٹن موجود ہوگا، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو براہِ راست ان کی پروفائل سے پوکے بھیج سکتے ہیں، جو فوری نوٹیفکیشن کی صورت میں موصول ہوگا۔کمپنی کے مطابق نیا پوکے پیج بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ پوکے کانٹ دیکھ سکتے ہیں، پوکس کی ہسٹری چیک کر سکتے ہیں اور ناپسندیدہ پوکس کو خارج بھی کر سکتے ہیں۔میٹا نے اس فیچر کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے پوکے کانٹ کے ساتھ خصوصی آئیکونز شامل کئے ہیں، جیسے ہی صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ پوکے کانٹ بڑھائیں گے تو ان کے نام کے ساتھ مختلف آئیکونز جیسے فائر ایموجی یا 100 ظاہر ہوں گے، یہ طریقہ کار بالکل اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کے اسٹریک سسٹم جیسا ہے، جو نوجوانوں کو ایپ پر طویل وقت تک مصروف رکھنے کا باعث بنتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی یہ حکمتِ عملی نوجوان صارفین کو دوبارہ اپنی ایپ کی جانب واپس لانا ہے، کیونکہ امریکا سمیت کئی ممالک میں نوجوانوں کی تعداد فیس بک پر تیزی سے کم ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ جب میٹا نے مارچ 2024 میں سرچ کے ذریعے پوکے پیج تک آسان رسائی دی تھی، تو صرف ایک ماہ میں پوکنگ میں 13 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From