خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے والا بھارتی پائلٹ گرفتار

خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے والا بھارتی پائلٹ گرفتار

بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک نجی ایئر لائن کے پائلٹ کو خواتین کی خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک چھوٹا خفیہ اسپائی کیمرا برآمد ہوا ہے جو چمچ کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔ملزم کی شناخت 31 سالہ موہت پریا درشی کے طور پر ہوئی ہے، جو اتر پردیش کے شہر آگرہ کے سول لائنز علاقے کا رہائشی ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ملزم موہت کو 30 اگست کو ایک خاتون کی شکایت کے بعد دلی کے جنوبی مغربی ضلع کے کیشنگرھ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ 30 اگست کی رات تقریبا 10 بج کر 20 منٹ پر کیشنگرھ گاں کے شانی بازار میں موجود تھی، جہاں اسے یہ محسوس ہوا کہ ایک شخص چمچ کی شکل کے آلے کے ذریعے اس کی رضامندی کے بغیر خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔تفتیش کے دوران علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا گیا، پولیس نے مقامی بیٹ اسٹاف اور خفیہ ذرائع کو متحرک کیا تاکہ انٹیلی جنس معلومات جمع کی جا سکیں۔ بعد ازاں کارروائی کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا کہ ملزم موہت پریا درشی نجی ایئر لائن میں بطور پائلٹ کام کرتا ہے۔ وہ غیر شادی شدہ ہے اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی ذاتی تسکین کے لیے ایسی ویڈیوز بنا رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From