لاہور‘ خود کو ایف آئی اے افسر ظاہر کرکے سرکاری دفاتر سے مال بٹورنے والے 2 ملزم گرفتار
لاہور میں خود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا افسران ظاہر کرکے شہریوں سے فراڈ کرنے والے منظم گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی جانب سے کاروائی کی گئی ، گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے۔ملزمان کو رخشندہ کمپلیکس علامہ اقبال ٹائون لاہور کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
