
میمونہ قدوس کا ڈراما سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف
اداکارہ میمونہ قدوس نے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ڈراما سیٹ پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ڈراما سیٹ پر خود کیساتھ پیش آنے والا انتہائی خوفناک تجربہ بھی شیئر کیا۔ میمونہ قدوس نے کسی کا نام لیئے بغیر بتایا کہ ڈرامہ سیٹ پر موجود ہر شخص، بشمول ڈائریکٹر اور اس کے اسسٹنٹس سب ایک لڑکی کے ایسے پیچھے پڑے ہوئے تھے جیسے وہ کوئی شکار ہو۔اداکارہ کے مطابق ، اس تجربے کو یاد بھی نہیں کرنا چاہتی لیکن ان سب کی گندی نظریں مجھ پر تھیں۔ لیکن وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکے۔۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک اچھا ڈائریکٹر کبھی ایسی گندگی میں نہیں پڑتا۔ اگر آپ کو کسی ایجنسی یا چینل کے ذریعے کاسٹ کیا گیا ہو تو ہراسانی کا خطرہ کم ہوتا ہے، لیکن اگر ڈائریکٹر خود رابطہ کرے تو وہ اچھی بات نہیں ہوتی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ کبھی کسی کی توہین نہیں کرتیں، چاہے وہ کتنا ہی جونیئر کیوں نہ ہو، اور نہ ہی کسی کو اجازت دیتی ہیں کہ وہ ان پر انگلی اٹھائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!