
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،علی امین گنڈا پور
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!