
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر عوام سراپااحتجاج،قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
عوام نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر احتجاج بلند کرتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے تازہ اضافہ مستردکرتے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے عام استعمال کی اشیاء سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہو گی۔ حکومت کو چاہئیے کہ وہ پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!