سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں، ہماری کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کیخلاف ہیں، عباس عراقچی
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے برادر ملک سمجھتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیاکہ ایران کی کارروائیاں دشمن جارح قوتوں کیخلاف ہے، جارح دشمن عربوں کا احترام کرتے ہیں نہ ایرانیوں کا اور نہ ہی وہ سکیورٹی دے سکتے ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیاکیا، دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی فورسز کو خطے سے نکالاجائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
