i پاکستان

بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، عطا تارڑتازترین

February 09, 2026

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں۔ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی شٹرڈائون کی کال کو مسترد کردیا ،سب دکانیں کھلی ر ہیں، شٹرڈائون کو لوگوں نے مسترد کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کوپیشکش ہے کہ وہ کمیٹیوں میں واپس آئیں، اپوزیشن نے سب کچھ کرکے دیکھ لیا، اگلا ہفتہ بہت اہم ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی بھی تجویز نہیں ہے۔بسنت کے حوالے سے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بسنت منانے کیلئے بیرون ملک سے بھی لوگ آئے ہیں، قوم پر بسنت کا بخار سوار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے بھرپور مشاورت کے بعد بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے ہمارے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا, پی سی بی حکومت سے رابطہ کرتا ہے تو پھر دیکھیں گے، پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں انتہائی اہم فیصلہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی