i بین اقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ ہمت کریں، خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیجیں: پاسداران انقلابتازترین

March 16, 2026

ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا ایرانی بحریہ ختم ہوگئی، اگر ایرانی بحریہ ختم ہوچکی تو صدر ٹرمپ ہمت دکھائیں۔ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ ابھی وہ میزائل استعمال ہی نہیں ہوئے جو2025میں تیار کئے تھے، جون 2025 کے بعد تیار میزائل تو ابھی تک سامنے نہیں لائے۔دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیٹو نے ہماری مدد نہیں کی تواس کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ اور چین تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل ہوں، کہا چین نے مدد نہیں کی تو چینی صدر سے ملاقات تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیے کھلی ہے، یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز کے لیے رابطہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی