i پاکستان

کرک، گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ میں ایک کانسٹیبل شہید،د وسرا زخمیBreaking

September 09, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شنکئی ڈیم کے قریب گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ڈی پی او کرک عمران کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل ظفران شہید ہوگیا جبکہ کانسٹیبل محمد امتیاز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی پی او کرکے عمران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی