i کھیل

خواتین ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلے سٹیک ہولڈرز سے رابطے ہیں، رافعہ حیدرتازترین

July 15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کی وویمن کرکٹ کی سربراہ رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ پی سی بی کے خواتین ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے سٹیک ہولڈرز سے رابطہ ہیں، ورلڈ کپ 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کرانے کی کوشش کر رے ہیں۔ پی سی بی پوڈکاسٹ کی 65ویں قسط میں گفتگو کرتے ہوے رافعہ حیدر نے خواتین کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوے کہا کہ مقامی ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، انہوں نے کراچی میں جاری سکلز ڈیولپمنٹ اور فٹنس کیمپ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ورلڈ کپ 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کرانے کی کوشش جاری ہے۔ رافعہ حیدر نے خواتین کرکٹ میں اپنے انتظامی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی