ایک پیراگلائیڈر کی ہوا میں اڑتے ہوئے اچانک وہ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکر ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہے ۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تصادم کے فورا بعد تاروں سے زوردار نیلی چمک نکلتی ہے، جس کے باعث پیراگلائیڈر نیچے دریا میں گر جاتا ہے۔فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور متاثرہ کو بروقت بچا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے وہ اس خوفناک حادثے میں محفوظ رہا اور معمولی چوٹیں ہی آئیں۔یہ ویڈیو فوکس نیوز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے، جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کافی شیئر کی گئی۔اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا، تاہم اس نے عوام میں پیراگلائیڈنگ جیسے خطرناک کھیلوں کی حفاظت اور حفاظتی انتظامات پر سنجیدگی سے غور و فکر کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی