i NEWS PAKISTAN

چین کے صوبے جیانگ شی میں بین الاقوامی سیرامک ایکسپو کا آغازBreaking

October 18, 2023

نان چھانگ(شِنہوا)2023 چائنہ جِنگ ڈیژین انٹرنیشنل سیرامک ایکسپو بدھ کے روز چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں عالمی شہرت یافتہ "چینی مٹی سے بنے برتنوں کے دارالحکومت" جِنگ ڈیژین میں شروع ہوئی۔

 ایکسپو کا عنوان ہے "سیرامکس عالمی مواصلات کو آسان بناتے ہیں؛ سیرامک تجارت دنیا کو جوڑتی ہے'' جبکہ اس سال کی ایکسپو1 لاکھ 30 ہزار مربع میٹر کے ریکارڈ رقبے پر منعقد کی گئی ہے۔

ایکسپو میں بیرون ملک سے 360 سے زیادہ کمپنیوں سمیت تقریباً1 ہزارکمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

ایکسپو کے دوران ایک ثقافتی فورم، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے میٹنگ اور ایک بین الاقوامی سیرامکس کی خریداری کا میلہ بھی رکھا کیا گیا ہے۔

اس ایکسپو کی مشترکہ میزبانی چینی وزارت تجارت، چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، چائنہ نیشنل لائٹ انڈسٹری کونسل اور جیانگ شی کی صوبائی حکومت کر رہی ہے۔