81سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کا سالانہ جسمانی اور اعصابی طبی معائنہ ہوگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کیمطابق امریکی صدرجو بائیڈن کا سالانہ معائنہ کیا گیا،جس کے بعد ڈاکٹر نے انھیں صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فٹ قراردیدیا ہے۔معالج کیمطابق ان کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں،ان کی صورت حال گزشتہ سال کی طرح ہی ہے،امریکی صدرجوبائیڈن دوبارہ صدرمنتخب ہونے کی صورت میں نئی ٹرم میں چھیاسی برس کے ہوجائیں گے جس وجہ سیانہیں شدید تنقید کاسامنا ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق طبی معائنے کی رپورٹس کی تفصیلات آج جاری کردی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی