عالمی عدالت انصاف میں چین کی جانب سے اسرائیلی مظالم کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا ناقابل تسخیر حق قرار دیدیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی سرزمین پر 57سالہ اسرائیلی قبضے کے خلاف سماعت کے دوران چینی قانونی مشیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کی غیر ملکی جبر کے خلاف مزاحمت ایک "ناقابلِ تسخیر حق" ہے،عدالت انصاف میں چینی وزارتِ خارجہ کے قانونی مشیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حق کی بحالی کے لیے مسلسل حمایت کی ہے۔سماعت کے دوران آئرلینڈ نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل فلسطینی سرزمین پر دہائیوں سے قبضہ جما کر عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔قبل ازیں عالمی عدالت انصاف میں روس نے غزہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کو اسرائیل کا حق دفاع قبول کرنے سے انکار کردیاتھا۔ادھر حماس نے عالمی عدالت انصاف میں چین کے اسرائیل مخالف موقف کی تعریف کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی