عالمی ادارہ صحت نے 'الناصر ہسپتال ' سے مریضوں اور زخمیوں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ 140مریضوں میں سے 51مریضوں کو نکال لیا گیا ہے،عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس ہسپتال میں بجلی منقطع کیے جانے کی وجہ سے متعدد مریض اسرائیلی قبضے کے دنوں میں جان کی بازی ہار گئے ہیں،عالمی ادارہ صحت ترجمان ساپا بیکوو کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں کے علاوہ رفح میں قائم فیلڈ ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ تاہم ترجمان نے کہا ' یہ بڑی خطرے والی بات ہو سکتی ہے۔ ' فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابھی تک 110فلسطینی مریض ہسپتال میں باقی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ہسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی سہولت باقی نہیں رہی ہے۔ اس وجہ سے آٹھ مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے 34ہسپتالوں میں سے 13باقی بچے ہیں اور وہ بھی جزوی طور پر ہی کام کر رہے ہیں۔ ان بقیہ ہسپتالوں میں کوئی خوراک ہے، طبی ترسیلات اور سہولیات ہیں، بجلی ہے نہ مریضوں کی ضرورت کے لیے آکسیجن کی فراہمی باقی نہیں رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی