i بین اقوامی

عالمی برادری ہلاکتوں کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، فلسطینی سفیرتازترین

March 01, 2024

اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ریاض المنصور نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کے لیے جمع ہونیوالے فلسطینیوں میںموت بانٹنے والے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔ فلسطینی سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی مذمت کرے ،ریاض المنصور نے کہا کہ اب سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو کہہ دے بہت ہو گیا، واضح رہے فلسطینی اتھارٹی کے سفیر کا یہ بیان جمعرات کے روز اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرک تک پہنچنے والے فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے 112کی تعداد میں ہلاک اور 760کو زخمی کر دیا،اس پر سفیر نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے یہ وحشیانہ قتل عام اس بات کی گواہی ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور جب تک ویٹو کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے فلسطینیوں کو ان کی زندگیوں سے اسی طرح محروم کیا جاتا رہے گا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15ارکان میں سے پانچ مستقل ارکان ہیں، ان میں سے امریکہ نے سات اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم تین بار جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کیا ہے۔ امریکہ کا اسرائیل کے حق میں ویٹو کا استعمال اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ہونے کے سبب ہے غزہ میں جنگ بندی کا مخالف ہے،فلسطینی اتھارٹی کے اقوام متحدہ میں سفیر کا کہنا ہے کہ اس نے بیان جاری کرنے سے پہلے امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ اپنے پلیٹ فارم سے کوئی ایسی چیز سامنے لائے جس میں ہلاکتوں کے تازہ واقعے کی مذمت کی جائے اور ان کی مذمت کی جائے جو اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں،سفیر نے بیان میں کہاکہ اگر سلامتی کونسل کی ریڑھ کی ہڈی اور کوئی عزم رکھتی ہے تو ہم اس سے کہتے ہیں کہ ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی