آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے وائٹ ہائوس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔وائٹ ہائوس میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، دوائوں اور پناہ کی ضرورت ہے۔ وائٹ ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آئرش وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئرش لوگ اس تباہی کے بارے میں سخت پریشان ہیں جو غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئرش لوگوں کو تشویش ہے کہ غزہ پر بمباری روکنے کی ضرورت ہے، بمباری رکنی چاہیے، یرغمالیوں کو واپس گھر لایا جائے اور انسانی امداد غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی