i بین اقوامی

عمان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 12 طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحقتازترین

April 16, 2024

عمان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 12 طلبہ سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عمان میں گزشتہ دو روزسے جاری بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے،بارشوں کے کئی علاقوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہیکہ سٹرکوں پر گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ رہی ہیں،جبکہ ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے اسکولز اور کالجز انتظامیہ کو ڈسٹنس لرننگ کے ذریعے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں،جن کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیوں کی متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی