بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کوگیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ آپریشن سندور کا کا پارٹ ون یا پارٹ ٹو بھی ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک تقریب کے دوران پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ عندیہ دیا ہے اور نام نہاد فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دیں۔بھارتی وزیر دفاع نے حالیہ آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا پارٹ ون یا پارٹ ٹو بھی ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق مودی سرکار الیکشن سے پہلے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے پاکستان کارڈ کھیل رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، کسانوں کے احتجاج، اقلیتوں پر مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔پاکستانی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوئی بھی مہم جوئی خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہوگی، اور پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی