i بین اقوامی

آپریشن سندور میں شاندار کارکردگی پر 14، 15 ممالک نے براہموس میزائل مانگے، راج ناتھ کا دعویتازترین

July 14, 2025

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن سندور میں براہموس میزائل نے شاندار کردار ادا کیا جس کے بعد 14، 15 ممالک نے ان میزائلز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لکھنو ئومیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ براہموس میزائل لکھن میں تیار کیے جائیں گے۔حال ہی میں وزیر دفاع اور وزیر اعلی یوگی ادتیاناتھ نے ریاستی دارالحکومت میں براہموس کی تیاری کے مرکز کا افتتاح کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ براہموس کے پلانٹ سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔براہموس انڈیا اور روس کا باہمی طور پر تیار کیا گیا میزائل ہے۔ یہ ایک لانگ رینج میزائل ہے، جسے آبدوز، جہاز یا بحری جہاز سے بھی چلایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی