عراقی عدالت نے وزیرتجارت کی برطرفی کامطالبہ کرنے والے رکن پارلیمنٹ کو قید کی سزاسنادی ہے ،عراق کے علاقے کرخ کی عدالت نے رکن پارلیمنٹ ہادی حسن مریہج کو چھ ماہ کی قید اور دس لاکھ عراقی دینار جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔"گذشتہ ستمبر میں، ماریہج، جنہیں ہادی السلامی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ وزیر تجارت کو برطرف کریں اور ان پر عوامی فنڈز کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے سالمیت کمیشن کو بھیجیں۔وزارت تجارت نے جواب میں السلامی کے خلاف عدالت میں یہ دعوی کیا کہ انہوں نے وزیر کے خلاف اپنے الزام میں جعلی دستاویزات پر انحصار کیا ہے۔ان کی قید کی سزا سنائے جانے کے بعدالسلامی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو میں کہا کہ 'ابھی تک ہمارا قانونی استثنی ختم نہیں کیا گیا اور اس کے باوجود ہم عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں،ایک اور رکن پارلیمان نے عدالت کے فیصلے کو "غیر فطری" قرار دیتے ہوئے کہا، "جب ایک عام شہری ایسا کچھ دیکھتا تو وہ کیا کہتا ؟"
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی