خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ممالک اور لیبیا کے سوا عرب خطے کی ایک تہائی آبادی غربت سے متاثرہے۔اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (ای ایس سی ڈبلیو اے)کی طرف سے جاری کردہ سروے میں کہا گیا ہے کہ غربت کی قومی سطح کے معیارکے مطابق عرب ممالک میں 13کروڑ افراد غربت سے متاثرہیں۔"سروے آف اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ ان عرب ریجن" کے نام سے جاری اس سروے میں کہا گیا ہے کہ اگلے دوسالوں میں غربت کی سطح میں مزید اضافے کی توقع ہے، جو 2024 میں آبادی کے 36 فیصد تک پہنچ جائے گی۔مزید برآں، عرب خطے میں 2022 میں بے روزگاری کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ یعنی 12 فیصد رہی، سروے میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19کے بعد کی اقتصادی بحالی کی کوششوں کی وجہ سے 2023 میں بے روزگاری کی شرح 11.7 فیصد تک بہت معمولی کم ہو سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی