i بین اقوامی

عرب ممالک میں پہلا روزہ 11مارچ کو ہونے کا امکانتازترین

February 29, 2024

عرب ممالک میں 10مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے پر پہلا روزہ 11مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اتوار 10مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، 11فروری اتوار سے شعبان کا مہینہ شروع ہوا اور اتوار 10مارچ کو 29شعبان ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 10مارچ کو چاند سورج سے کافی قریب ہو گا جس کی وجہ سے کچھ عرب ممالک میں اتوار کو چاند دیکھا جا سکے گا اور 11مارچ پیر کو یکم رمضان کا آغاز ہو سکتا ہے، پیر 11مارچ کو تمام اسلامی ممالک میں چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔دوسری جانب سعودی عرب میں بھی رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس مقصد کیلئے عمرہ سیزن کے حوالے سے زائرین کی خدمت کیلئے مرتب کیے جانے والے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سعودی معاون وزیر صحت ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران اندورن اور بیرون مملکت سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں، ماہ مبارک میں جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت وزارت کے اضافی کارکنوں کو مقدس شہروں میں تعینات کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی