i بین اقوامی

آسٹریلیا کا ایران پر امریکی حملے کی حمایت کا اعلان، کشیدگی کم کرنے پر زورتازترین

June 23, 2025

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ کینبرا نے ایران پر امریکا کے حملے کی حمایت کی ہے، تاہم انہوں نے کشیدگی کم کرنے اور سفارت کاری کی جانب واپسی پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کافی عرصے سے اس بات پر متفق ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور ہم اس کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معلومات واضح رہی ہیں کہ ایران نے یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کیا ہے، اور اس درجے کی افزودگی کی کوئی اور توجیہ ممکن نہیں، سوائے اس کے کہ یہ کوئی ایسا پروگرام ہے جو سویلین نیوکلیئر پاور سے متعلق نہیں ہے۔انتھونی البانیز نے کہا کہ اگر ایران ان بالکل معقول مطالبات پر عمل کرتا، جنہیں آئی اے ای اے سمیت کئی اداروں نے پیش کیا، تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ دریںاثناء مختلف انٹرویو ز میں آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ حملہ امریکا کا یکطرفہ اقدام تھا، جو آسٹریلیا کا سیکیورٹی اتحادی ہے اور آسٹریلیا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے اس مطالبے میں شریک ہے کہ ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔پینی وونگ نے ا کہا کہ ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو امریکا نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کیا، انہوں نے کینبرا میں صحافیوں کو بتایاکہ ہم کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی