i بین اقوامی

آسٹریلیا،تیراکی کے دوران شارک کے حملے سے خاتون شدید زخمیتازترین

January 30, 2024

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تیراکی کے دوران شارک کے حملے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی ہاربر میں لارین او نیل نامی خاتون کو تیراکی کے دوران شارک نے ٹانگ پر کاٹ لیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں،مدد کے لیے خاتون کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، 29سالہ متاثرہ خاتون کو بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سڈنی ہاربر بیل شارک کے لیے ایک مشہور مسکن ہے لیکن اس علاقے میں ایسے واقعات بہت کم رپورٹ ہوتے ہیں،رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں امریکا کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ شارک حملے ریکارڈ ہوتے ہیں۔ 2023میں شارک حملوں کے 14کیسز سامنے آئے اور آسٹریلوی ڈیٹا بیس کے مطابق ان میں سے چار مہلک تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی