سعودی عرب نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن نہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر ان کا مقف ہمیشہ ثابت قدم رہا ہے ، انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے کی ضرورت پر زور دیا،بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی انتظامیہ کو اپنے اس ٹھوس موقف سے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے جب تک 1967کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا،سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت روکنے اور اسرائیلی قابض فوج کی غزہ کی پٹی سے انخلا سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی