i بین اقوامی

افغانستان، تیز رفتار بس الٹنے سے 25 مسافر جاں بحق، 27 زخمیتازترین

August 28, 2025

افغانستان کے مشرقی صوبے میدان وردک کے مضافات میں ایک بس الٹنے کے لیے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا کہ یہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے دارالحکومت کابل کے قریب جنوبی شہر قندھار کی طرف جانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔عبدالمتین قانی کے مطابق حادثے میں 25 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 27 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، البتہ زخموں کی شدت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں ایران سے واپس آنے والے مہاجرین کو لے جانے والی ایک بس کی موٹر سائیکل اور ٹرک سے ٹکر ہو گئی تھی، اس خوفناک ٹریفک حادثے میں 78 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں ایک درجن سے زائد بچے بھی شامل تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی