i بین اقوامی

افریقی ملک برکینا فاسو میں چرچ پر حملہ، 15افراد ہلاکتازترین

February 26, 2024

افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر حملے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ برکینا فاسو کے صوبے اوڈلان کے گاوں ایساکانے میں عبادت کے دوران ہوا۔رپورٹ کے مطابق چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 12افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دیگر 3افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی