جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے اگنی فائیو بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو آپریشنل ہونے کے بعد چین کے کسی بھی حصے تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا مالک ہو گا۔ بھارتی میڈیارپوٹس کے مطابق اگنی فائیو میزائل کو انڈیا کی مشرقی ریاست اوڈیشہ میں کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیمانوں کو درست ثابت کیا۔اگنی فائیو انڈیا کے اندر تیار کیے گئے قلیل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کئی بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد پاکستان سمیت چین کے خلاف اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی