i بین اقوامی

اگر یوکرین نے حملہ کیا تو اس کا جواب سخت ہو گا، صدر بیلاروستازترین

February 17, 2023

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ بیلاروس صرف یوکرین کی طرف سے حملے کی صورت میں جنگ میں شامل ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین کے فوجی بیلاروس کی عوام کو مارنے کے لئے ملک میں داخل ہوئے تو صرف اسی صورت میں ہی ہم روس کے ساتھ مل کر یوکرین کے خلاف جنگ کر سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے بیلاروس پر حملہ کیا تو اس کا جواب نہایت سخت ہو گا اور جنگ کا رنگ ڈھنگ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا،لوکا شینکو نے کہا کہ یہ صورتحال صرف یوکرین کے معاملے میں ہی نہیں دیگر ہمسایہ ممالک کے لئے بھی اسی طرح قبول کی جائے گی،منسک سمجھوتے کا مقصد یوکرینی فوج کو جنگ کے لئے تیار کرنا ہے، یوکرین انتظامیہ نے خود جنگ کو ہوا دی ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت درپیش تناو کا ذمہ دار مغرب ہے کیونکہ مغرب نہیں چاہتا کہ یوکرین میں امن کے لئے مذاکرات کئے جائیں،صدر الیگزینڈ لوکا شینکو کا کہنا تھا کہ امریکہ بھی یورپ کو من چاہی شکل میں استعمال کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی