i بین اقوامی

ایکواڈور کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی ، کام بند کر دیا گیاتازترین

May 27, 2025

ایکواڈور کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ریفائنری کا کام فوری طور پر بند کردیا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرتوانائی نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں روانہ کی گئیں اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اورحالات کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی