i بین اقوامی

ایکواڈور،کم عمر ترین میئر اور حکومتی مشیر کا دوہرا قتلتازترین

March 25, 2024

جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں کم عمر ترین میئر اور حکومتی مشیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام اور پولیس نے الزام لگایا ہے کہ اس دوہرے قتل کے پیچھے منشیات کی سمگلنگ کرنے والوں کا کردار ہے۔ جو ملک میں تشدد کے فروغ کا بھی باعث بن چکے ہیں۔کم عمر ترین میئر 27سالہ برگیٹی گارشیا اور ان کے ایک مشیر کو اتوار کی صبح ان کی گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔ نیشنل پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں ہلاکتوں کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان دونوں کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں صوبہ منابی سے ملی ہیں۔گارشیا سابق صدر رافیل کوریا کی شہری انقلاب پارٹی سے وابستہ تھے۔ پارٹی کے صدارتی امیدواروں کورریا اور لوئیسا گونازالیز نے گارشیا کی اس ہلاکت کو قتل قرار دیا ہے۔ امیدواروں کا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر سامنے آیا ہے۔ گونازالیز نے کہا 'میں اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارے ساتھی میئر کو قتل کیا گیا ہے۔ میرے پاس اس موقع پر الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس صدمے والی خبر پر تبصرہ کر سکوں۔ بس یہ کہوں گا کہ اس وقت ایکواڈور میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے۔'

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی