i بین اقوامی

ایکس اے آئی کی گروک کی شائع کردہ جارحانہ پوسٹس پر معذرتتازترین

July 14, 2025

امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک کے سٹارٹ اپ ایکس اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ گروک کی شائع کردہ جارحانہ پوسٹس پر معافی مانگ لی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اس کے لیے اس سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جس کا مقصد تھا کہ یہ انسان کی طرح کام کرے۔ گروک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹس میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کی تعریف کی تھی۔ڑھتے ہوئے غم و غصے کے باعث ایکس نے ان میں سے بعض پوسٹس کئی گھنٹوں بعد حذف کر دیں۔کمپنی ترجمان کے مطابق ہم اس خوفناک رویئے کے لیے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔کمپنی نے کہا کہ یہ تبدیلی اس وقت ہوئی جب چیٹ بوٹ سے کہا گیا، "ایک انسان کی طرح پوسٹ کا جواب دیں" اور "ایسے بتائیں گویا آپ ان لوگوں کو ناراض کرنے سے نہیں ڈرتے جو سیاسی طور پر درست ہیں۔"نتیجتا گروک صارفین کے "شدت پسندانہ خیالات" کے لیے حساس اور اثرپذیر ہو گیا جس کی وجہ سے اس نے "صارف کو مشغول کرنے کے لیے غیر اخلاقی یا متنازعہ رائے پر مشتمل ردِ عمل" پیدا کیا۔گروک تنازعات میں گھرا ہوا ہے جس کے بارے میں مسک نے وعدہ کیا تھا کہ یہ ایک "چبھنے والا" سچ گو ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی