i بین اقوامی

ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی، تصویر بھی بدل لیتازترین

May 08, 2025

ٹیسلا اسپیس و اسپیس ایکس کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا ڈسپلے نام تبدیل کرلیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر کے گارکلون رسٹ (Gorklon Rust) رکھ لیا ہے، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ، مسک نے اپنے پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔گروک دراصل ایلون مسک کی ( اے آئی ) کمپنی کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جب کہ Rust ممکنہ طور پر اس پروگرامنگ زبان کی طرف اشارہ ہے جو ایکس کے اے آئی کے ٹیکنالوجی سسٹم میں استعمال ہو رہی ہے۔ مسک نے گورک، جو کہ ان کے AI چیٹ بوٹ گروک کا پیروڈی اکانٹ ہے، کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، سپر @گورک، میری پروفائل پکچر تمھاری والی سے تبدیل کی ہے، کیا خیال ہے؟گورک اکانٹ نے فوری طور پر جواب دیا، ٹھیک ہے، مگر کیا تمہیں میرا پورا چہرہ کاپی کرنا ضروری تھا؟سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تبدیلی کو گروک اور رسٹ کے امتزاج کے طور پر دیکھا۔ گروک مسک کی AI کمپنی xAI کا چیٹ بوٹ ہے، جبکہ رسٹ ایک پروگرامنگ زبان ہے جو ممکنہ طور پر کمپنی کے تکنیکی ڈھانچے کا حصہ ہو سکتی ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب ایلون مسک نے اپنے ایکس اکانٹ کا نام تبدیل کیا ہو۔ دسمبر میں، انہوں نے اپنا نام کیکیس میکسیمس رکھا تھا، اور فروری میں اسے ہیری بولز میں تبدیل کر لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی