i بین اقوامی

ایلون مسک سیاست میں واپس آسکتے ہیں، اسپیس ایکستازترین

July 23, 2025

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ممکنہ طور پر دوبارہ امریکی سیاست میں سرگرم ہو سکتے ہیں۔ بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اسپیس ایکس کی دستاویزات اور اس سے واقف ذرائع کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔بلومبرگ کے مطابق اسپیس ایکس نے سرمایہ کاروں کو ارسال کردہ ایک ٹینڈر آفر کی دستاویزات میں بعض رسک فیکٹر کے طور پر ایسی زبان شامل کی ہے، جس سے ایلون مسک کی سیاست میں واپسی کے امکانات ظاہر ہوتے ہیں، رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ان دستاویزات میں ایسی زبان دیکھی گئی ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں بلومبرگ نے یہ بھی رپورٹ کیا تھا کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اپنے اندرونی حصص کی فروخت کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس سے کمپنی کی مجموعی مالیت تقریبا 400 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔اتوار کو ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوبارہ ہفتے کے ساتوں دن کام کر رہے ہیں اور دفتر ہی میں سوتے ہیں۔ ایلون مسک نے گزشتہ سال تقریبا 300 ملین ڈالر خرچ کر کے صدر ٹرمپ اور دیگر ریپبلکن امیدواروں کی انتخابی مہمات کو سپورٹ کیا تھا، انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی کفایت شعاری مہم کی قیادت کی، جس کے تحت کئی وفاقی اداروں کو ہدف بنایا گیا، تاہم وہ مطلوبہ بڑے پیمانے پر مالی بچت کے اہداف حاصل نہیں کر سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی