i بین اقوامی

ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرادی، اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون بھی شاملتازترین

September 10, 2025

ایپل نے آئی فون 17 سیریز متعارف کرا دی' جس میں کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کیلیفورنیا کے شہر کیوپرٹینو کے اسٹیو جابز تھیٹر میں منعقدہ ایونٹ میں آئی فون 17 سیریز کے مختلف ماڈل پیش کیے گئے۔ کمپنی نے آئی فون 17 ایئر پیش کیا، جسے سی ای او ٹم کک نے ایک مکمل گیم چینجر قرار دیا، یہ ڈیوائس صرف 5.6 ملی میٹر موٹی ہے اور اس کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے، اس میں نیا اے 19 پرو پروسیسر شامل ہے، جو اب تک کا سب سے طاقتور آئی فون چپ ہے، اور یہ آل ڈے بیٹری لائف کے ساتھ 40 گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک فراہم کرتا ہے۔ایئر کے ساتھ ایپل نے دیگر ماڈلز بھی پیش کیے، جن میں پریمیم آئی فون 17 پرو شامل ہے، جو سب سے مہنگا اور طاقتور ماڈل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی