ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا مگر سویلین مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ایرانی صدر نے کہا پہلے بھی ثابت کرنے کیلئے تیار تھے ہم ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، اسرائیل دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔واضح رہے کہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے۔اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ کئی ریڈ لائن پر گہری تقسیم کا شکار ہیں، جن سے مذاکرات کاروں کو ایک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل میں فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے مذاکرات کاروں کو دوسرا راستہ اختیار کرناہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی