انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہورہی، 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے، لیکن ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی