ایران نے غزہ جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی قرارداد کومثبت لیکن ناکافی اقدام قراردے دیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنانی نے اپنے بیان میں کہا اسرائیل کے 6ماہ کیجنگی جرائم اور اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی کے بعد قرارداد کی منظوری مثبت لیکن ناکافی ہے۔ قراردادکی منظوری سیاہم قدم اس پرعمل درآمد ہے،غزہ اورمقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت روکنا ہوگی،غزہ کامحاصرہ ختم ہوناچاہییاورامدادی سامان کے داخلے میں رکاوٹیں ختم ہونی چاہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا نیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتیہوئیکہا ہیکہ تمام فریق قوام متحدہ کی جنگ بندی کی قرارداد پر عمل کریں، غزہ میں لوگ بھوک سیمررہے ہیں،یہ ناقابل قبول ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کو امداد پہنچانے سیروکا جارہا ہے،اسرائیل غزہ میں ضرورت مندوں تک امدادی سامان پہنچنے سے نہ روکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی