یونائیٹڈ ایئرلائنز اور امریکن ایئرلائنز نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطی کے لیے اپنی مسافر پروازیں عارضی طور پر روک دیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں جاری تنازع کے باعث نیویارک کی دبئی کیلئے ہماری روزانہ کی پروازیں روک دی گئی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے گی اور متاثرہ مسافروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔دوسری جانب، امریکن ایئرلائنز نے بھی دوحہ (قطر) اور فلاڈیلفیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان شیڈول میں تبدیلی کی ہے جو 22 جون تک جاری رہے گی۔ایئرلائن کے مطابق جمعرات کی صبح ایک پرواز دوحہ سے فلاڈیلفیا کے لیے روانہ ہوئی۔امریکن ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہم صورتحال پر نظر رکھیں گے، سیکیورٹی اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ضرورت پڑنے پر آپریشن میں مزید تبدیلی کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی