مغربی ایران میں اسرائیلی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران پاسداران انقلاب کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی علاقے خرمآباد میں دو ایرانی پاسدارانِ انقلاب اس وقت شہید ہو گئے جب وہ اسرائیلی حملوں کے بعد علاقے میں بچ جانے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ خرمآباد میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں باقی رہنے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی