ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے بند عراقی فضائی حدود کو ایک ہفتے بعد محدود سطح تک کھول دیا گیا ، اس دوران نجف اسلام آباد سمیت مختلف پروازیں آپریٹ کرنا شروع کی گئی ہیں۔ نجف سے اسلام آباد کی شیڈیول پرواز آئی اے 433 کو ہنگامی صورتحال میں بصرہ سے اسلام آباد روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد سے یہ پرواز آئی اے 434 نجف کیلئے روانہ ہوئی تاہم اسے ڈائیورٹ کر کے بصرہ اتارا گیا۔ اسی طرح جدہ سے عراقی حاجیوں کو لے کر ایک پرواز بصرہ پہنچی۔ بغداد بیروت کی 4 پروازیں بھی بصرہ سے آپریٹ کی گئیں۔ اس کے علاوہ قاہرہ سے بغداد کی پرواز کو بھی بصرہ ائیرپورٹ لینڈ کرایا گیا۔ بصرہ سے چین کے شہر گونگزو کیلئے بھی عراقی ائیر کی پرواز آپریٹ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی