i بین اقوامی

ایران، دو بیٹوں کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ڈپٹی چیف جسٹس مستعفیتازترین

March 14, 2024

ایرانی عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ محمد مصدق نے کہا ہے انہوں نے اپنے دو بیٹوں کے مالی بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ دونوں بیٹوں پر مجاز حکام کی طرف سے مقدمہ چل رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے اپنے نائب کا استعفی منظور کر لیا۔ مصدق کے دو بیٹوں پر اس وقت معاشی جرائم کے لیے مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ اقتصادی جرائم کے اس مقدمہ میں اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک بنانے کے الزامات ہیں۔مصدق نے اپنے استعفی کے لیٹر میں اپنے دو بیٹوں کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں اثر و رسوخ کے شبہ کو روکنے کے لیے اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں۔ مصدق کو 13 جولائی 2021کو عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ انتظامی عدالت کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہیں اس عہدے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تعینات کیا تھا۔ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے اپنے نائب کا استعفی منظور کیا تو انہوں نے لکھا کہ اگرچہ اس عہدے پر آپ کی موجودگی کا مذکورہ مسئلے سے نمٹنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن آپ کی درخواست اور آپ کے اٹھائے گئے نکات کی بنیاد پر آپ کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔ اب تک محمد صادق مصدق اور امیر حسین مصدق کے مقدمے کے تین سیشنز منعقد ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی